• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک کے نئے صدر کی تقرری کا عمل شروع، ظفر مسعود، عمران سرور اور حسان رضا کے نام شامل

اسلام آباد( خالدمصطفیٰ)نیشنل بینک کے نئے صدر کی تقرری کا عمل شروع   ہوگیا ہے ، جبکہ نئے صدر  کے لیے ظفر مسعود، عمران سرور اور حسان رضا کے نام شامل  ہیں ۔ سرکاری بینک کے اعلیٰ ترین عہدے کے لیے حکومت کی جانب سے حتمی طور پر مرتب کی گئی تین امیدواروں کی فہرست میں بینک آف پنجاب کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر مسعودظفر مسعود کا نام سرفہرست ہے۔ حکومت نے رحمت علی حسنی کی مدتِ ملازمت ختم ہونے کے بعد انتخابی عمل مکمل کر لیا ہے.دی نیوز کے پاس موجود تین امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے گروپ ایگزیکٹو رسک اور چیف رسک آفیسر عمران سرور دوسرے نمبر پر، جبکہ بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او حسن رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید