• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ ہنرمندوں کیلئے پرکشش کیوں نہ رہا؟ ایک سال میں 2 لاکھ 46 ہزار برطانوی ملک چھوڑ گئے

کراچی(رفیق مانگٹ)برطانوی اخبار  کے مطابق برطانیہ میں نوجوان اور ہنر مند افراد کی بیرونِ ملک منتقلی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، تاہم ماہرین نے اسے مکمل برین ڈرین قرار دینے سے گریز کیا ہے۔برطانیہ ہنرمندوں کے لیے پرکشش کیوں نہ رہا؟ایک سال میں2 لاکھ 46 ہزار برطانوی ملک چھوڑ گئے،لندن کی مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ، رہائش اور تعلیمی اخراجات نوجوانوں کو ملک بدر کرنے کا باعث،بے روزگاری 5.2 فیصد، گریجویٹ ملازمتوں میں 45 فیصد کمی ،جانے والوں میں 35 سال سے کم عمر افراد کی اکثریت،کینیڈا اور آسٹریلیا  نئی منزلیں ، رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں برطانیہ سے جانے والے شہریوں کی تعداد واپس آنے والوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہو گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 2 لاکھ 46 ہزار برطانوی شہری ملک چھوڑ گئے، جبکہ واپس آنے والوں کی تعداد اس سے کہیں کم رہی۔ 2022 کے بعد سے یہ فرق مسلسل بڑھ رہا ہے اور جانے والوں میں اکثریت 35 سال سے کم عمر افراد کی ہے۔تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوانوں میں بیرونِ ملک بہتر مواقع کی تلاش کا رجحان مضبوط ہو رہا ہے۔ برٹش کونسل کی ایک اسٹڈی کے مطابق 18 سے 30 سال کے 72 فیصد برطانوی نوجوان قلیل یا طویل مدت کے لیے بیرونِ ملک رہنے اور کام کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید