• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اڑھائی سالوں میں 6.24 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد سے تقریباً اڑھائی سالوں میں پاکستان کو تقریبا 6اعشاریہ 24ارب ڈالر کی خالص براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایف ڈی آئی موصول ہوئی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی مجموعی آمد تقریبا 1 104 ارب امریکی ڈالر رہی، ایوان بالا کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا کہ ایس آئی ایف سی 20 جون 2023ء کو سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر بنانے مختلف اداروں کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور سرمایہ کاری کی تجاویز پر تیز رفتاری سے کارروائی کرنے کے لیے حکومت کے تمام متعلقہ اداروں پر مشتمل ایک جامع سہولیاتی پلیٹ فارم کے طور پر قائم کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید