راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ سول لائنز پولیس نے لال کڑتی میں قتل ہونے والی خاتون کے شوہر اور ملازم کو حراست میں لے لیا،عسکری اپارٹمنٹ لال کڑتی کے ایک فلیٹ کے باتھ روم سے جمعرات کو 45سالہ حنا جاوید کی تشدد زدہ لاش ملی تھی ، بعدازاں پولیس نے مقتولہ کے بھائی فہد جاوید کی مدعیت میں ان کے شوہر فیصل اصغر ، ملازم ذیشان ارشد اور سسرکرنل (ر) اصغر علی فیاض کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر اور ملازم کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔