اسلام آباد(این این آئی)عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کے تناظر میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نےکوئی ڈیل نہیں کی ‘وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقاتوں کی تفصیل نہیں بتاسکتا ‘ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جو بیان دیا وہ درست ہے‘ فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔