• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بنگلہ دیش کو قانونی اصلاحات میں تعاون کی پیشکش کردی

 اسلام آباد (عاصم جاوید) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان قانونی اصلاحات اور نظام انصاف کی ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تجربات اور مہارت کا تبادلہ کرنے اور تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان سے ملاقات کے دوران کہی، جنہوں نے پیر کو وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات، قانونی و عدالتی تعاون، ثالثی و مصالحتی نظام اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید