اسلام آ باد (رانا غلام قادر )نئےمالی سال کےپہلےمہینے جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر غیرملکی فنڈنگ میں اکیاسی اعشاریہ ایک تین فیصد کی بڑی کمی ہوئی،جون کےمقابلے جولائی2026میں بیرونی فنڈنگ میں3 ارب28کروڑ ڈالرز یا81 اعشاریہ 13 فیصد کی کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر جولائی میں بیرونی فنڈنگ میں نو اعشاریہ آٹھ چھ کا اضافہ ہوا۔گذشتہ ماہ پاکستان کو چھہتر کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنانسنگ ملی ۔