اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایک تازہ ترین پیش رفت میں، حکومت نے باضابطہ طور پر انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز (آئی ایس جی ایس) کو پاکستان کی اس ترمیم شدہ پالیسی کے نفاذ کے ادارے کے طور پر نامزد کر دیا ہے جس کا مقصد موجودہ اور براؤن فیلڈ آئل ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنا ہے، جس سے 5 ارب ڈالر مالیت کے ریفائنری ماڈرنائزیشن پروجیکٹس کے نفاذ اور نگرانی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔