کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں میر رضا علی کی ہلاکت کے معاملے پر سندھ حکومت نے ایک رکنی جوڈیشل انکوائری کمیشن قائم کردیا، جسٹس عمر سیال پر مشتمل کمیشن ہلاکت کے اصل حقائق اور گرد و پیش کے حالات کا جائزہ لے گا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 24 اگست 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت سندھ ہائیکورٹ کے نامزدگی خط کی روشنی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل ایک رکنی کمیشن آف انکوائری تشکیل دیا گیا ہے۔