اسلام آباد ( رانا غلام قادر)قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔پیر کی شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے اقبال آ فریدی نے کورم کی نشاندہی کی تو پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ جے یو آئی ف اور پیپلزپارٹی کے بھی تمام اراکین ایوان سے چلے گئے،PPP اراکین لابی میں بیٹھے رہے ،کورم پورا کرنے میں حکومت کی مدد نہ کی، ڈپٹی سپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا ۔