اسلام آباد( رانا غلام قادر ) حکومتی اداروں میں ایف بی آر کامقدما ت اصلاحاتی ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی۔وزیراعظم نےتمام وزارتوں ،ڈویژنز اورسرکاری اداروں کو ایف بی آر کے لٹیگیشن ریفارمز( عدالتی مقدمات اصلاحات ) ماڈل کو اپنانے کا حکم دے دیا۔کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی ہدایات تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو عمل درآمد کے لیے بھجوادیں۔