اسلا م آباد(آئی این پی )حکومت نے پاور سیکٹر کے افسران کو حاصل مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کے بعد گریڈ 17 سے 21 تک افسران کو بجلی کے متبادل الاؤنس کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افسران کو مفت یونٹس کے بجائے 30 روپے فی یونٹ کے حساب سے رقم ادا کی جائے گی۔