کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (PAFLA) کے بانی و چیئرمین ابراہیم امین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ یوٹیوب پر فعال تعلیمی پلیٹ فارمز پر عائد 5 فیصد ٹیکس پر نظرثانی کی جائے اور انہیں ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے یا ٹیکس کی شرح کم کرکے ایک فیصد کردی جائے،پاکستان میں فری لانسنگ کی مارکیٹ تیزی سے وسعت اختیار کر رہی ہے اور رواں مالی سال کے دوران پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 2.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔