کراچی (نیوز ڈیسک) ایران پر امریکا کی نئی پابندیوں سےواشنگٹن بیجنگ کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ امریکا اب ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک اور اداروں پر بھی ثانوی پابندیوں کا دائرہ بڑھا رہا ہے۔ نئی اور سخت معاشی پابندیوں کی تیاری کے دوران چین کی ایرانی تیل خریداری واشنگٹن کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔