• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میںبچے سمیت 2افراد جاںبحق اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، مختلف علاقوںسے نوزائیدہ بچی اور دوخواتین سمیت 7افراد کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود قائد اعظم پارک کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بچہ ل جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قریبی اسپتال پہنچائی گئی جہاں اس کی شناخت 12 سالہ عمر گل کے نام سے کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ پولیس نے ڈرائیور محمد طیب کو گرفتارکرکے ٹریلر قبضے میںلے لیا ہے۔شاہ لطیف ٹاؤن جوگی موڑ اسٹاپ کے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لاحی گئی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی راہگیر تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے، اس کی عمر 35 سال کے قریب ہے۔
اہم خبریں سے مزید