کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے ترکی، اٹلی، کویت اور سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے 10افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) اسلام آباد نے 22اگست 2026 کو مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے دس افراد کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔