• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 5 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، 5 افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک B نزد گرین لائن اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جو عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ،فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ، عمر50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ، علاوہ ازیں ۔ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے میں جھاڑیوں سے چند روز پرانی 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جسے سرد خانے منتقل کردیا گیا ، پولیس وجہ موت اور شناخت سے متعلق تفتیش کررہی ہے ،ملیر 15 گوشت مارکیٹ کے قریب فٹ پاتھ سے50 سالہ نامعلوم شخص، لانڈھی نمبر 1 میں فٹ پاتھ سے 50 سالہ نامعلوم شخص ، صدر جہانگیر پارک چپل گلی کے قریب فٹ پاتھ سے 50 سالہ نامعلوم شخص گارڈن شو مارکیٹ میں پک اپ سے36 سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید