اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر اصلاحات کے تمام اقدامات مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں ، اصلاحات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائی مزید تیز کی جائے ۔