• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران معاہدے کا خواہاں، ٹرمپ کا دعویٰ، ایران کو ناکام قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ نے ایران کو ناکام ملک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تہران معاہدے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے فاکس نیوز کی ایران سے متعلق رپورٹنگ پر بھی تنقید کی اور ایران کو جوہری معاہدے کے بجائے جامع ڈیل پر آمادہ ہونیکا انتباہ کیا۔ ٹرمپ نے سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب مزید اچھا بننے کا دکھاوا نہیں کروں گا، انہوں نے ہرمز کو امریکی علاقہ دکھانے والی تصویر بھی شئیر کردی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے متعدد سوشل میڈیا پوسٹس میں تہران پر دباؤ برقرار رکھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے، جبکہ امریکا مذاکرات کا خواہاں نہیں۔ ٹرمپ نے ایران کو ناکام ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت معاہدے کے لیے منتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے ایران سے متعلق فاکس نیوز کی ایک رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے چینل کی انتظامیہ کو اپنے رپورٹرز کی اصلاح کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ ٹرمپ نے ایک ایسی تصویر بھی شیئر کی جس میں ایران کے خلاف امریکی فوجی مہم کو مشن مکمل، 2026 قرار دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید