• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3.5 ارب ڈالر کی فالکن آئلز ریفائنری سی پیک سیکریٹریٹ نے توثیق کردی

اسلام آباد(خالدمصطفیٰ) پاکستان میں مجوزہ 3.5 ارب ڈالر کی فالکن آئلز ریفائنری اینڈ اسٹوریج کمپلیکس نے ایک اہم ادارہ جاتی مرحلہ عبور کرلیا ہے۔ دھابیجی، ضلع ٹھٹھہ میں قائم کیے جانے والے منصوبے کی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ نے توثیق کردی ہے اور باضابطہ طور پر بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) سے کہا ہے کہ منصوبے کو صنعتی تعاون کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے سامنے پیش کیا جائے۔یہ پیش رفت حالیہ برسوں میں ملک میں نجی شعبے کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی صنعتی سرمایہ کاری میں سے ایک ثابت ہوسکتی ہے اور پاکستان کے پٹرولیم و توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری لانے کی کوششوں میں اہم پیش رفت تصور کی جارہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید