• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز اور موثر نگرانی، واٹر کارپوریشن میں ای فائلنگ سسٹم متعارف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ادارے کے انتظامی و دفتری امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ڈیجیٹل اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے ای فائلنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے کہا کہ ای فائلنگ ڈیجیٹل اصلاحات کا اہم حصہ ہے ترجمان کے مطابق نئے ای فائلنگ سسٹم کا مقصد سرکاری فائلوں کی نقل و حرکت، منظوریوں اور سرکاری خط و کتابت کے عمل کو تیز، شفاف اور کاغذ سے پاک بنانا ہےنئے نظام کے نفاذ کے بعد واٹر کارپوریشن کے سی ای او احمد علی صدیقی سرکاری فائلوں کا ڈیجیٹل نظام کے ذریعے جائزہ لے کر ان کی منظوری دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید