• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس ایکٹ: جعلی ٹیکس انوائس جاری کرنے والوں پر انوائس مالیت کے برابر جرمانہ ہوگا

اسلام آباد(رپورٹ، حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت جعلی یا فرضی ٹیکس انوائس جاری کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ایسے انوائس کی مالیت کے برابر جرمانہ عائد،جعلی انوائس کی بنیاد پر حاصل ان پٹ ٹیکس کریڈٹ ناقابل قبول، جاری کنندہ کا نام عوامی رجسٹر میں شامل ہوگا، متعلقہ شخص کا نام عوامی رجسٹر میں شامل اور ان انوائسز کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ان پٹ ٹیکس کریڈٹ ناقابل قبول قرار دیا جائے گا۔* فنانس ایکٹ 2026-27 کے مطابق اگر کوئی رجسٹرڈ شخص ایسی ٹیکس انوائس جاری کرتا ہے جو جعلی، فرضی یا مصنوعی لین دین پر مبنی ہو، یا جس کے تحت اشیا یا خدمات کی کوئی حقیقی سپلائی عمل میں نہ آئی ہو، تو نوٹس اور قانونی کارروائی کے بعد مذکورہ شخص پر جعلی یا فرضی انوائس کی مکمل مالیت کے برابر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید