پشاور (لیڈی رپورٹر) پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر، ٹیلہ بند پی کے 76کے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے مکینوں نے کہا ہے کہ حکومت انہیں صرف مظاہروں کیلئے استعمال کرتی ہے اور ہمارے علاقے میں تعلیم صحت، ٹیوب ویل پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولتیں بھی دستیاب نہیں ہیں پشاور پریس کلب میں علاقہ مکینوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علاقہ مکین داؤد خان نے وزیراعلی سہیل افریدی سے مطالبہ کیا کہ وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ سمیع اللہ خان کی دو ارب روپے کی کرپشن اور عوام سے کی جانے والی زیادتی کا نوٹس لیں بصورت دیگر 15 دن کے اندر حکومت نے وزیر ٹرانسپورٹ کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی اور علاقے کا مسئلہ حل نہ کیا تو وہ وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے اور 27 ستمبر کے اسلام اباد کی طرف جانے والے کاروان کامکمل بائیکاٹ کریں گے۔ پریس کانفرنس کے بعد علاقہ کے رہائشیوں نے علاقہ ایم پی اے اور موجودہ وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ سمیع اللہ خان کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ اور سمیع اللہ خان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کی 98 فیصد ابادی بھٹہ خشت مزدوری کرتی ہیں جبکہ ہم اج بھی 1947کے دور میں رہ رہے ہیں بعد ازاں احتجاج مظاہرہ کرتے ہوئےعلاقہ مکینوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی اور ورلڈ بینک نے جو کام ٹیلا بند میں کیے ہیں وہ کیے ہیں لیکن ہمارے ایم پی اے سمیع اللہ خان کی ہماری طرف کوئی توجہ نہیں ہے وہ ووٹ مانگنے ائے تھے تین سال قبل اور ووٹ حاصل کر کے چلے گئے اور جب ہم ان کے پاس جاتے ہیں تو ہماری بے عزتی کی جاتی ہے۔