• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برادرز گرلز کلب نے باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) جشنِ آزادی منانے اور خواتین و طالبات کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کا مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب گرلز 33 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ خیبر پختونخوا باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گل بہار کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ میں پشاور ڈسٹرکٹ کے مختلف گرلز باسکٹ بال کلبوں کی 8 ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل برادرز گرلز کلب اور فرینڈز گرلز کلب کے درمیان کھیلا گیا، جس میں برادرز گرلز کلب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 کے مقابلے میں 17 پوائنٹس سے کامیابی حاصل ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل میں ارسا علی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اکیلے 18 پوائنٹس اسکور کیے، جس کی بدولت انہیں ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اختتامی تقریب میں پروفیسر رابعہ سکندر پرنسپل گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گل بہار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ پروفیسر رابعہ سکندر نے کہا کہ خواتین اور طالبات کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لئے مفید ہیں بلکہ نوجوانوں میں نظم وضبط، خود اعتمادی، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتیں بھی پیدا کرتے ہیں۔
پشاور سے مزید