• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی روز انڈر 15اور انڈر 17کیٹگریز کے فائنل کھیلے گئے، جن میں فہد عارف اور محمد فواد خان نے ٹائٹل اپنے نام کر لیے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق عالمی اسکواش چیمپئن قمر زمان تھے، اسکواش لیجنڈ محب اللہ خان، خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری وزیر محمد اور ٹورنامنٹ کے اسپانسر تنویر خان بھی موجود تھے۔ بوائز انڈر 17 کے فائنل میں محمد فواد خان نے انس علی سجاد کو 11-7، 8-11، 11-5، 12-10 اور 11-4 سے، بوائز انڈر 15 کے فائنل میں فہد عارف نے عاطف علی کو 11-3، 11-8 اور 11-9 سے ہرایا۔ چیمپئن شپ کا انعقاد چیف آرگنائزر و ڈائریکٹوریٹ کوچ منور زمان کی نگرانی میں کیا گیا۔
پشاور سے مزید