کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے اسلام آباد نے آئیسکو چکوال کے لائن سپرنٹنڈنٹ کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ضلع چکوال میں ٹریپ کارروائی کے دوران آئیسکو چکوال کے لائن سپرنٹنڈنٹ (ایل ایس-1) ساجد فاروق کو رشوت لیتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا۔یہ کارروائی چکوال کے جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق احمد کی نگرانی میں انجام دی گئی۔