کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کو عالمی تجارت سے کاٹنے کی امریکی مہم دبئی تک پہنچ گئی۔ دبئی کئی دہائیوں سے ایرانی تجارت کا اہم مرکز،امارات کے مالی لین دین محدود کرنے کے اقدامات، ایرانی کاروباری حلقوں کو شدید مشکلات ، ایران سے شپنگ و تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آگئی۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران کو عالمی معیشت سے الگ تھلگ کرنے کی امریکی مہم اب دبئی تک پہنچ گئی ہے، جو کئی دہائیوں سے ایرانی تجارت، مالیاتی خدمات اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے ایک اہم مرکز رہا ہے۔