مدین (نمائندہ جنگ): فلک سر مٹلتان کے دشوار گزار برف پوش علاقے میں پیش آنے والے کوہ پیمائی حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے کوہ پیما سید علی شاہ کی میت سوات کے نوجوانوں نے ڈرون کی مدد سے 5,200 میٹر کی بلندی پر گلیشیئر کے قریب تلاش کرلی، میت سوات کے نوجوانوں نے ڈرون کی مدد سے 5,200 میٹر کی بلندی پر گلیشیئر کے قریب تلاش کرلی۔ذرائع کے مطابق سید علی شاہ فلک سر کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے حادثے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کی تلاش کے لیے کوششیں جاری تھیں۔ سوات کے نوجوانوں نے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے انتہائی دشوار اور خطرناک مقام پر ان کی میت کا سراغ لگایا۔مذکورہ مقام تک زمینی راستے سے پہنچنا انتہائی مشکل اور خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔