• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین لڑکیوں کی جدوجہد پر مبنی فلم ”شیروز“ ریلیز کیلئے تیار

کراچی (جنگ نیوز)تین لڑکیوں کی جدوجہد پر مبنی فلم ”شیروز“ ریلیز کیلئے تیار،”جیوفلمز“ کے تحت18ستمبر کو ریلیز کی جائیگی،آفیشل ٹریلر بھی جاری کردیا گیا، جب کوئی لڑکی اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے پر تُل جائے، تو اسے روکنا آسان نہیں ہوتا۔ تین لڑکیوں نے بھی کچھ ایسا ہی کر دکھایا ہے جو سب کیلئے ایک مثال بن گیا ہے۔ اسی موضوع پر ”جیو فلمز“ پیش کرنے جارہا ہے تین جنگجو لڑکیوں کی دھماکے دار کہانی جس کا نام ہے ”شیروز“۔ اس نئی فلم میں شائقین نامور اداکارہ اُشنا شاہ، زارا نور عباس اور کنزہ ہاشمی کو ایکشن سے بھرپور کرداروں میں بڑے پردے پر دیکھیں گے۔سندھ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے اس پروجیکٹ پر ”جیو فلمز“ کے اشتراک سے کام کیا گیا ہے۔ فلم ”شیروز“ کا آفیشل ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔ تماشا فلمز نے اسے پیش کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید