• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ضروری، وفاقی وزیر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ضروری ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں پیٹرولیم سیکٹر میں توانائی کے تحفظ، سرمایہ کاری کے مواقع، سپلائی چین اور جاری اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔او آئی سی سی آئی کے اجلاس میں صنعتی شعبے کے نمائندگان، غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ممتاز میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت ایک مسابقتی، سرمایہ کاری دوست اور ملک کی طویل مدتی توانائی ضروریات سے ہم آہنگ پیٹرولیم سیکٹر تشکیل دے رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید