• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، پاسپورٹ آفس کے باہر کارروائی، 3 ایجنٹ گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کے باہر کارروائی کرتے ہوئے 3 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ندیم، منیر احمد اور محمد امجد شامل ہیں۔ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔ملزمان شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے نام پر غیر قانونی طور پر رقوم وصول کر رہے تھے۔ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹورتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید