اسلام آباد (ایوب ناصر) راولپنڈی میں ٹریفک اہلکاروں پر چالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پھر دباؤ کا تاثر، سڑکوں پر اہلکاروں اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی معمول بننے لگی، فی اہلکار دس سے زائد چالان کاٹنے کا زبانی ہدف، ٹریفک اہلکار بھی پریشان، ٹریفک اہلکاروں کو ہیلمٹ، لائسنس، موبائل فون کے استعمال اور ون وے خلاف ورزی کے مخصوص کوڈ الاٹ کر دئیے گئے ہیں، جرمانہ 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کو گزشتہ سال کی نسبت زیادہ چالان کاٹنے کے دباؤ کا سامنا بھی ہے جبکہ دوسری طرف انہیں ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے سڑکوں پر مسلسل ڈیوٹی، شدید گرمی، بے ہنگم ٹریفک دباؤ اور شہریوں کا ردعمل برداشت کرنا پڑتا ہے۔ سی ٹی او فرحان اسلم کا کہنا ہے کوئی ٹارگٹ نہیں، سنگین وائلیش پر بلا تفریق کارروائی کا حکم دیا ہے جس کی وجہ سے جان لیوا حادثات میں 32 فیصد کمی آئی ہے۔