• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کی مختلف کارروائیاں،29 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 29 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اوراسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزموں کے قبضہ سے 2کلو 173 گرام آئس، 525 گرام ہیروئن،115 گرام چرس،25 بوتل شراب، ایک رائفل اور مختلف بور کے 16 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے، مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 29 مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔
اسلام آباد سے مزید