کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صو بائی خطیب مولانا انوارلحق حقانی ،ڈاکٹر عطا الرحمان اورمولانا عطاالرحمٰن رحیمی نے کہاہے کہ نبی اکرم حضرت محمد ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانیت کے لیے قیامت تک کے لیے مشعلِ راہ ہےآپ ﷺ کی مبارک زندگی اخلاق، عدل، رحمت اور کامیابی کا مکمل عملی نمونہ ہےجس پر عمل کرکے انسان دنیا اور آخرت میں فلاح پا سکتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نےنبی اکرم ﷺکے یوم ولادت کی مناسبت سے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت انسانیت کے لئے مینارۂ نور ہے آپﷺکی سیرت میں ہمارے لئے اعلیٰ انسانی اقدار کے تمام درس پوشیدہ ہیں ہم سب کو معاشرے میں امن، انصاف، رواداری اور علم کو فروغ دینے کے لئے تعلیماتِ نبویؐ کی پیروی کرنی چاہیئےحضور اکرمؐ نے مختصر مدت میں دنیا کو مثالی، سماجی اور معاشی نظام دیا جو پوری دنیا کے لئے مشعلِ راہ ہےآپؐ نے سب سے پہلے دنیا میں خواتین اور اقلیتوں کو حقوق دیئے ہمیں چاہیئے کہ حضور پرنور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری تعلیمات پر چلیں۔