• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیلدار کے انٹرویوز ملتوی کرنا نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ ہے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ و دیگر نے بیان میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی جانب سے تحصیلدار کی اسامیوں کے انٹرویوز کے اچانک ملتوی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن مسلسل سیاسی مداخلت کے باعث شفافیت اور میرٹ پر مبنی تقرریوں کا عمل شدید خدشات اور سوالات کی زد میں آ گیا ۔ تحصیلدار کی اسامیوں کے لئے 2022ءمیں اشتہار شائع کیا گیا تھا، جبکہ ان کے تحریری امتحانات کا انعقاد 2024ءمیں ہوا۔ چار سال کی طویل تاخیر کے بعد اگست 2026ءمیں انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوا تھا کہ انہیں اچانک ملتوی کر دیا گیا۔ چار سال تک امیدواروں کو ایک ہی اسامی کے لئے لٹکائے رکھنا ان کے مستقبل کے ساتھ سراسر کھلواڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں سیاسی مداخلت سے ہزاروں باصلاحیت نوجوانوں میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیلدار کی اسامیوں کے ملتوی شدہ انٹرویوز کا فوری آغاز کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید