کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے رہائشی نور اللہ نے کہا ہے کہ ہمارا رشتہ دار شمشیر خان ہزار گنجی سبزی منڈی سے 6 روز قبل پرسرار طور پر غائب ہوا ہے ، پولیس میں رپورٹ درج کرانے کے باوجود اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ، پولیس اس کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرے ، یہ بات انہوں نے شمشیر خان کے والد محمد ہاشم اور بڑے بھائی کے ہمراہ ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلم باغ راغہ سلطان زئی کے رہائشی اور اس وقت جتک اسٹاپ پر رہائش پذیر ہیں ، 17 سالہ شمشیر خان گزشتہ ایک سال سے سبزی منڈی ہزار گنجی میں مزدوری کررہا تھا 24 اگست کو گھر سے کام کے لئے گیا اور اس کے بعد واپس نہیں آیا گمشدگی کی رپورٹ تھانہ شالکوٹ میں درج کرائی تاحال اس کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہوسکا انہوں نے صوبائی حکومت اور پولیس حکام سے اپیل کی کہ شمشیر خان کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے ۔