• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیلدار کی آسامیوں کے انٹرویوز ملتوی کرنا قابل مذمت ہے، راحب بلیدی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے رکن راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی جانب سے تحصیلدار کی آسامیوں کے انٹرویوز اچانک ملتوی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال بعد شروع ہونے والے انٹرویوز کا التوا امیدواروں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیلدار کی آسامیوں کا اشتہار 2022ء میں جاری ہوا اور تحریری امتحانات 2024ء میں ہوئے، جبکہ اگست 2026ء میں انٹرویوز شروع ہوئے تو اچانک ملتوی کردیے گئے۔ بی پی ایس سی میں سیاسی مداخلت سے میرٹ اور شفافیت متاثر جبکہ بے روزگار نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔راحب بلیدی نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے ڈومیسائل رکھنے والوں کو بلوچستان میں بھرتی کرنے کی کوشش مقامی نوجوانوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بلوچستان میں بڑی تعداد میں بے روزگار ڈاکٹرز، میڈیکل ٹیکنیشنز اور ڈپلومہ ہولڈرز موجود ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملتوی انٹرویوز فوری بحال، بی پی ایس سی میں سیاسی مداخلت ختم اور محکمہ صحت و جامعات میں دوسرے صوبوں کے ڈومیسائل پر ہونے والی غیر قانونی بھرتیوں کا سدباب کرکے مقامی نوجوانوں کو میرٹ پر حق دیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید