• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے سریاب کے رہائشی سیف اللہ کرد نے کہا ہے کہ میرا جواں سال بیٹا گزشتہ 20 روز سے غائب ہے تلاش کرنے پر اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا اگر وہ کسی کالعدم مسلح تنظیم کا حصہ ہوا تو میں اس سے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیس سالہ بیٹا محمد انور کرد سبی روڈ رخشان پھاٹک پر واقعہ دکانوں کی چوکیداری کررہا تھا ، بیس روز قبل کہیں چلا گیا ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن کچھ معلوم نہیں ہوا اگر میرا بیٹا کسی مسلح تنظیم کا حصہ ہوا تو میں اس سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
کوئٹہ سے مزید