لاہور (آصف محمود بٹ) پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے آر ٹی آئی کارکن سعدیہ مظہر کی پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) کے خلاف اپنی زیر سماعت اپیل واپس لینے کی کوشش پر سخت سرزنش کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کمیشن کوئی ’’بحث مباحثے کا کلب‘‘ نہیں جہاں درخواست گزار یا سرکاری ادارے کو جو کچھ ذہن میں آئے کہنے کی اجازت ہو، قیاس آرائیوں کے ذریعے پوائنٹ اسکورنگ قانونی عمل سے مطابقت نہیں رکھتی،’’چند تالیاں‘‘ حاصل کرنے کیلئے زیر سماعت اپیل واپس نہیں لی جاسکتی۔