• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں یومِ آزادی کی تقریب، اوورسیز پاکستانیوں میں اخوت واتحاد کے فروغ پر زور

پیرس میں یومِ آزادی کی تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں میں اخوت، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں پیرس کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد عارف کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی اور ملکی و اوورسیز صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد یومِ آزادی کی خوشیوں کو منانے کے ساتھ ساتھ وطنِ عزیز پاکستان سے محبت کے جذبے کو فروغ دینا، اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان اخوت، اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کرنا اور صحافی برادری کی قومی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ تقریب کی نظامت راجہ کرامت نے کی۔ مقررین نے کہا کہ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم قومی اتحاد، بھائی چارے، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کریں
ملک بھر سے سے مزید