کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے اڑان بھرتے ہی پائلٹ کو آگ کے سگنلز ملنے پر طیارے کو 12 منٹ بعد ٹورنٹو واپس اتار لیا گیا۔ مسافروں کو آف لوڈ کرکے تمام سامان اتار کر کلیرنس کی گئی۔