• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بزنس فورم کی بجلی لوڈشیڈنگ، بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس فورم نے ملک میں جاری لوڈشیڈنگ، بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور توانائی کے شعبے کے موجودہ نظام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور پاور ڈویژن سے بجلی کی پیداوار، ترسیل، تقسیم اور اخراجات کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان بزنس فورم کے مطابق ملک میں 49,651 میگاواٹ سے زائد نصب شدہ بجلی کی پیداواری صلاحیت موجود ہونے کے باوجود اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگکی جا رہی ہے، جو پاور سیکٹر کے موجودہ ماڈل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے ، چیف آرگنائزر احمد جواد نے کہا کہ ایک طرف عوام کو طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان خطے میں مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اور برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل میں تاخیرہو رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید