• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت کش مزدور دشمن اقدامات اور تمام سازشیں ناکام بنادینگے، مزدور رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر مزدور راہنمائوں کا کہنا ہے کہ محنت کش طبقہ، طبقاتی اتحاد اور یکجہتی سے مزدور دشمن اقدامات، استحصالی پالیسیز اور عوام کو تقسیم کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنادے گا، مہنگائی کے تناسب سے اجرتوں میں اضافہ اورلیونگ ویج یقینی بنائے جائیں، ٹھیکے داری نظام ، تھرڈ پارٹی ایمپلائمنٹ اور تمام استحصالی و غیر محفوظ روزگار ختم کیا جائے، وہ پیر کو یہاں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام آرٹس آف پاکستان، کراچی میں منعقدہ ایک روزہ ملک گیر لیبر کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، جس کی صدارت رفیق بلوچ نے کی، کانفرنس میں ملک بھر سے مزدور فیڈریشنز، ٹریڈ یونینز اور دیگر نمائندہ تنظیموں کے وفود نے شرکت کی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید