کراچی( اسٹاف رپورٹر )شاہ فیصل کالونی پولیس نے گھر میں چوری میں ملوث ملزمہ فائزہ دختر ذاکر کو گرفتار کر کے 15تولے سے زائد طلائی سونے زیورات سمیت قیمتی سامان برآمد کر لیا ،پولیس کے مطابق ملزمہ نے رواں سال29 اگست کو ریٹا پلاٹ بلاک 2 شاہ فیصل کالونی میں گھر کا تالا توڑ کر طلائی زیورات، نقدی اور مختلف مکانات و پلاٹس کی پراپرٹی فائلز چوری کی تھیں۔