• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سی ٹی ڈی اور وفاقی سول حساس ادارے نے مبینہ مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق خداداد کالونی فٹ بال گراؤنڈ کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد سفر شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ 2 دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے ،سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی سے شناخت کے حوالے سے بائیو میٹرک کا عمل جاری ہے ، مارے جانے والے دہشت گرد سے ایک نائن ایم ایم پستول اور گولیاں ملی ہیں ،فرانزک جانچ کے دوران تصدیق ہوئی کہ مذکورہ پستول کراچی میں مختلف تھانوں میں درج دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں استعمال ہونے والے اسلحے سے میچ کرتا ہے،ہلاک دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی کے افسران و جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید