کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں ہونے جارہے ریفرنڈم میں پیپلز لیبر یونین (انتخابی نشان پھول) کی حمایت کا اعلان کردیا، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی ، پیپلز لیبر بیورو کے صدر حبیب الدین جنیدی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیپلز لیبر یونین کو 3ستمبر کو محنت کش اپنے قیمتی ووٹ کی بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ۔