• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالمیا روڈ پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، ٹریفک جام ہو گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈالمیا اورشانتی نگرکے اطراف کے مکینوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ڈالمیا روڈ کوٹریفک کے لیے بند کرکے احتجاج کیا اور سڑک پر ٹائر جلا ئے جس کے باعث ملینیم مال آنے اورجانے والی دونوں سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا، پولیس افسران نے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کے بعد منتشر کر دیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید