کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی مانسہرہ کالونی بسم اللہ مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ یاسر ولد محمد عرفان جاں بحق ہو گیا ، لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق مقتول کا آبائی تعلق کے پی ہری پور ہزارہ سے تھا اور دو روز قبل میت میں شرکت کے لیے کراچی پہنچا تھا، مقتول یاسر کو اس کے چچا عبدالرشید نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہو گیا ، مقتول کواس کے چچا نے رشتہ کے تنازع پر کراچی آنے سے منع کیا تھا،ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔