• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ای سی ایچ ایس، فیڈر سے سالانہ 30 لاکھ یونٹس بجلی چوری کا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)، ترجمان کےالیکٹرک نے کہا ہے کہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 سے منسلک فیڈر سے سالانہ 30لاکھ یونٹس کی چوری کی جاتی ہے، مفت بجلی کی فراہمی ممکن نہیں70 فیصد فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے بقیہ 30فیصد فیڈرز نیٹ ورک پر بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگیوں کے تناسب سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول نافذ ہے، جو کےالیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے، ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ پیر کو نارتھ ناظم آباد میں ہونے والے احتجاج میں اورنگی اور ملحقہ علاقوں سے نادہند نے شرکت کی، اورنگی کے علاقے نیو میانوالی کالونی، مجاہد کالونی، پٹھان کالونی، غریب آباد، بجلی نگر، خیبر کالونی کالونی سمیت مومن آباد قصبہ کالونی ،باوانی چالی اور کٹی پہاڑی کے نادہند پر بجلی کی مد میں واجبات 17 ارب سے تجاوز کر چکے ہیں عدم ادائیگیوں کے باعث فرنٹئیر کالونی، مجاہد کالونی، پٹھان کالونی اور میٹروویل کے نادہند پر 1 ارب چالیس لاکھ، خیبر کالونی 44کروڑ، لیبر آباد، اگھور کالونی اور شیر خان آباد 34کروڑ، بجلی نگر اور مجاہد کالونی 21کروڑ، عبد الرحمن، ایم پی آر کالونی اور ا لہہ آباد 28کروڑ، نورانی محلہ، فقیر، ضیاء اور بسم اللہ کالونی 80کروڑ سے زائد واجب الآدا ہیں ،کےالیکٹرک نے متعلقہ علاقوں میں گزشتہ بارہ ماہ میں 100سے زائد کنڈے ہٹا ئے ،ڈالمیا و ملحقہ علاقوں سے احتجاج کرنے والے نادہند پر قریبا 64 کروڑ سے زائد کے واجبات اورمتعلقہ علاقوں میں نقصانات کی شرح 70 فیصد سے زائد ہے، پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی مد میں عدم ادائیگیوں کے باعث واجبات 2 کروڑ 75 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید