کراچی( اسٹاف رپورٹر) علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی سیرت اور کردار سے رہنمائی حاصل کی جائے ، انبیا کرام اور رسول ﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محفل مرتضیٰ میں جشن میلاد النبی ﷺ اور اتحاد بین المسلمین کے دوسرے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج اگر مسلمان اسوہ رسول ﷺ اور دین کے اصولوں پر کار بند ہوجائیں،تقریب میں تمام مکاتب فکر کے افراد شریک ہوئے ،بعد ازاں محفل مرتضیٰ کی گولڈن جوبلی کا انعقاد کیا گیا۔